250  سے زائد عالمی ریکارڈ رکھنے والے شخص کا ایک اور عالمی  ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے سب سے پہلے 2018 میں کوسٹا ریکا کے سفر کے دوران یہ ریکارڈ قائم کیا تھا

[فائل-فوٹو]

ایک امریکی شہری، جس نے 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں، اس نے اب تیسری بار قلیل ترین مدت میں گیندوں کو گلاسوں میں ڈالنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔


امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 1.64 سیکنڈ میں پانچ پنگ پونگ گیندوں کو باؤنس کرکے پانچ شیشوں کے گلاس میں کامیابی سے ڈالا۔



ڈیوڈ رش نے سب سے پہلے 2018 میں کوسٹا ریکا کے سفر کے دوران پنگ پونگ گیند کو پانچ کپ میں باؤنس کرنے کا تیز ترین ریکارڈ قائم کیا لیکن ان کا 3.51 سیکنڈ کا وقت جلد ہی ایک دوسرے چیلنجر نے توڑ دیا۔



رش بعد میں 2.03 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن یہ ریکارڈ بھی کینیا کے علی خان کازیا نے توڑ دیا جنہوں نے صرف 2 سیکنڈ کا وقت صرف کیا۔


رش نے کہا کہ انہوں نے اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے کام شروع کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اصول میں تبدیلی کی وجہ سے چھوٹے کپ استعمال کرنے میں کامیاب ہوئے جس سے وہ 1.64 سیکنڈ کا نیا وقت حاصل کر سکے اور ریکارڈ دوبارہ حاصل کیا۔

Load Next Story