کراچی ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
ایک سرکردہ لیڈر کی طرح ذمہ دارانہ اقدامات کرنا ہمارا فرض ہے، قونصل جنرل کراچی
ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ نے ماہانہ 10 ہزارپلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک کردیا۔
متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ Cop 28 کی قیادت صرف اعزاز ہی نہیں بلکہ دنیا کی جانب سے ایک سرکردہ لیڈر کی طرح ذمہ دارانہ اقدامات کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔
ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ نوجوان نسل میں شجر کاری کی اہمیت اجاگر کرکے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کیلٸے اپنی موجودہ نسل کو ان کی ماحولیاتی و موسمیاتی حفاظت کی ذمہ داریوں کا شعور دینا ہے۔
ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دنیا کی حفاظت کیلٸے ہمارے قدم سے قدم ملائیں۔ ہمارا یہ پیغام نسل انسانی کی بقا کیلٸے ہے۔