پرینیتی چوپڑا سیاست میں آرہی ہیں اداکارہ نے بتا دیا
24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا سے شادی کے بعد سیاست میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ صحیح انسان کے ساتھ ہیں تو شادی شدہ زندگی بہترین ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطانق حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سیاست میں آنے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
اس سوال کے جواب میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ "میری کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ راگھو بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور اسی طرح میں بھی سیاست کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ آپ مجھے سیاست میں آتے ہوئے دیکھیں گے"۔
پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ "بےشک، میں اور راگھو عوامی سطح پر مشہور ہیں لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری شادی پر پورے بھارت سے اس قدر پیار اور محبت ملے گی"۔
مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی مکمل ویڈیو منظرِعام پر
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ جب آپ شادی کے لیے درست انسان کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ شادی کامیاب بھی ہوتی ہے اور وہ شادی شدہ زندگی بہترین بھی ہوتی ہے"۔
پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ "پیشہ ورانہ زندگی اور نجی زندگی میں توازن قائم رکھنا بہت ضروری ہے، بھارت میں ہم اکثر لوگوں کو بڑے فخر سے یہ بات کرتے دیکھتے ہیں کہ وہ کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے وقت پر نہ تو کھاتے ہیں اور نہ ہی سوتے ہیں لیکن ذاتی طور پر، میں نہیں سمجھتی کہ یہ زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ ہے"۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ "میں بھی سخت محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں لیکن مجھے اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ وقت گُزارنا بھی اچھا لگتا ہے، میں زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں تاکہ میں جب 85 یا 90 کی عُمر میں پہنچ جاوْں تو پیچھے مُڑ کر اپنی زندگی کے حسین لمحوں کو یاد کرسکوں".
مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کو اپنی "دوا" قرار دیدیا
واضح رہے کہ رواں برس 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں شاہی انداز میں شادی کی تھی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی تھی۔