رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 31956 ارب روپے کے فنڈز جاری
سال 2013-14 کے پی ایس ڈی پی کیلیے5کھرب 40 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
ISLAMABAD:
وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 3کھرب 19ارب 56کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے ۔
جبکہ سال 2013-14 کے پی ایس ڈی پی کیلیے5کھرب 40 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لیے 9ارب 29کروڑ 50 لاکھ روپے، سیفران، فاٹا کے لیے 17ارب 42 کروڑ 17 لاکھ روپے، گلگت بلتستان کے لیے 8ارب 55کروڑ 80لاکھ روپے، واپڈا، پاور سیکٹر کے لیے 45 ارب 56 کروڑ 46 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 49 ارب 77 کروڑ 78 لاکھ، پانی و بجلی ڈویژن کے واٹر سیکٹر کے لیے 33 ارب،
ریلویز ڈویژن کے لیے 21 ارب، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 48 ارب 26 کروڑ 94 لاکھ روپے، ملک میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے 24 ارب روپے، داخلہ ڈویژن کے لیے 4ارب 84کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 14 ارب 82 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے 6 ارب 98کروڑ 86 لاکھ روپے،ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن کے لیے 2 ارب روپے اور کیبنٹ ڈویژن کے لیے 9 ارب 29کروڑ 87 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔