فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پرمعروف فیشن برانڈ پر اُشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ برہم
معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ 'زارا' (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔
فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ 'زارا' (zara) کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ برانڈ نے فلسطینیوں کی بےبسی کا مذاق اُڑایا ہے، اس برانڈ کا فوری بائیکاٹ کیا جائے، ہم اب اس برانڈ کو کبھی استعمال نہیں کریں گی۔
I've been the most devoted customer of Zara all my life.
My wardrobe is literally filled with Zara clothes.
Today I'm boycotting Zara for life.
اُشنا شاہ نے فیشن برانڈ "زارا" کے فوٹو شوٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ "جن افراد کے پاس برانڈ زارا کے کپڑے پہلے سے موجود ہیں وہ پھینک دینے چاہئیں؟"
مزید پڑھیں: "بہت زیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں"، بھارتی اداکارہ کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل
اداکارہ نے کہا کہ "زارا کے کپڑوں پر اُن کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا خیال ہے کہ ہمیں اس برانڈ کے وہ کپڑے جو پہلے سے ہمارے پاس موجود ہیں، اُنہیں پھینکنا نہیں چاہیے"۔
اُنہوں نے "زارا" کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میں اب ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی"۔
ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ "فیشن برانڈ "زارا" کو معصوم اور نہتے فلسطینیوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے"۔
مشی خان نے کہا کہ "میں آج ہی یہ عہد کرتی ہوں کہ میں تاحیات فیشن برانڈ زارا کے کپڑے نہیں خریدوں گی"۔
پاکستانی اداکارہ رحمت اجمل نے بھی فیشن برانڈ "زارا" کی تشہیری مہم کو بدترین، گھٹیا اور پاگل پن قرار دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 49 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔