فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پرمعروف فیشن برانڈ پر اُشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ برہم

میں آج ہی یہ عہد کرتی ہوں کہ میں تاحیات فیشن برانڈ زارا کے کپڑے نہیں خریدوں گی

فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کی مشہور اداکارہ اُشنا شاہ اور بھارتی اداکارہ گوہر خان سمیت دیگر اداکاراوْں نے معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ 'زارا' (zara) کی تازہ ترین تشہیری مہم 'دی جیکٹ' پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ 'زارا' (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔

فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ 'زارا' (zara) کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ برانڈ نے فلسطینیوں کی بےبسی کا مذاق اُڑایا ہے، اس برانڈ کا فوری بائیکاٹ کیا جائے، ہم اب اس برانڈ کو کبھی استعمال نہیں کریں گی۔
Load Next Story