مستحکم اور پرامن افغانستان ہی میں ہمارافائدہ ہےخواجہ آصف

افغانستان میں بدامنی کے سنگین نتائج سے تمام خطہ متاثر ہو گا،خواجہ آصف

افغانستان میں بدامنی کے سنگین نتائج سے تمام خطہ متاثر ہو گا،خواجہ آصف فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپاامن کے قیام کے بغیر اس خطے میں سلامتی اور خوشحالی کے اہداف پورے نہیں ہو سکتے۔


افغانستان میں امن عالمی امن و سلامتی کیلیے بھی ضروری ہے، پیر کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خواجہ آصف نے ان خیالات کا اظہار عالمی سلامتی کے موضوع پر تیسری ماسکو کانفرنس سے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی کے سنگین نتائج نہ صرف ہمسایہ ممالک کو بھگتنے ہونگے بلکہ اس کے منفی اثرات سے تمام خطہ متاثر ہو گا۔

ان منفی اثرات میں عسکریت پسندی، منشیات کی تجارت، اسلحہ کی ناجائز خریدو فروخت اور بڑی تعداد میں پناہ گزینوں جیسے سنگین مسائل شامل ہیں، پاکستان افغانستان میں قیام امن میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، ہمارا فائدہ اس میں ہے کہ افغانستان ایک پُرامن اور مستحکم ملک بن کر ابھرے، افغانستان میں افغان کے قیام کیلیے دیگر علاقائی ممالک کی جانب سے پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کا مثبت انداز میں ساتھ اور معاونت ضروری ہے۔
Load Next Story