حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور

ملک کے معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع کروائی گئیں، انیق احمد

حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔


وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے، ملک کے معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع کروائی گئیں۔
Load Next Story