مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی نے مسلمان بزرگ کو کچل دیا
شہید ہونے والے کشمیری بزرگ کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں انڈین پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے بکتر بند گاڑی سے اسکوٹی سوار بزرگ شہری کو کچل کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت کا یہ واقعہ جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کی گاڑی نے محمد یوسف نامی بزرگ شہری کو کچل دیا۔
بزرگ شہری محمد یوسف اپنی اسکوٹی پر گھر جا رہے تھے کہ عقب سے آتی ہوئی بھارتی فوج کی تیز رفتار بکتر بند گاڑی نے پہلے ٹکر ماری اور جب وہ زمین پر گرگئے تو بکتر بند گاڑی انھیں کچلتے ہوئے نکل گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
بزرگ شہری کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی گاڑی نے جان بوجھ کر بزرگ شہری کو ٹکر ماری۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ قانون کو سپریم کورٹ نے بھی جائز قرار دیدیا اور اس موقع پر چپے چپے پر نفری تعینات ہے۔
اس وقت مقبوضہ کشمیر قید خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ تمام کشمیری رہنماؤں کو یا تو گرفتار یا نظر بند کیا جا چکا ہے۔