بی آئی ایس پی کوضم کرنا حکومت کا اختیار ہے انوربیگ
جوبھی فیصلہ ہوااس پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے گا،چیئرمین کی ایکسپریس سے گفتگو
بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ نے کہا ہے کہ ادارے کے نام کی تبدیلی یااسے کسی دوسرے ادارے میں ضم کرنیکااختیاراکنامک ایڈوائزری کمیٹی کے پاس ہے۔
ملک اور قوم کے مفاد میں جو بھی فیصلہ ہوگااس پر100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ادارے کو چلانے کیلیے جو ٹاسک دیا گیا اس پر عمل کیا جا رہاہے۔انھوںنے کہا کہ میری نظر میںکسی ادارے کا سربراہ ہونا اہمیت کا حامل نہیں،مجھے جو بھی ٹاسک دیاجائے اس پر اپنی بساط کے مطابق دلجوئی سے کام کروں گا۔ انھوںنے کہا کہ میںنے چارج سنبھالنے کے بعد ادارے کومعاشی طورپرمستحکم کیا ہے ۔