کم عمر ڈرائیونگ بچوں کا مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے اور تھانے سے چھوڑنے کا حکم

اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے، عدالت

اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری میں ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار بچوں کو تھانے سے ہی چھوڑنے اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے کا حکم دیا ہے۔

ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے۔


درخواست گزار نے کہا کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ میں نے پچھلی بار بھی ہدایت کی تھی کہ ایس ایچ او ہی بچوں کی ضمانت لے کر چھوڑ دیں، آپ چھوٹے بچوں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنائیں بلکہ پولیس اسٹیشن سے ہی چھوڑ دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے، پیر کو ڈی آئی جی پیش ہوکر بچوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story