عازمین حج کو 10جون تک پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
محروم رہ جانے والے درخواست گزاررقم واپس لے سکتے ہیں،وزارت مذہبی امور
وزارت مذہبی امور نے سرکاری ا سکیم کے تحت محروم رہ جانے والے حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ بینک برانچ سے اپنی رقوم واپس لے سکتے ہیں تاکہ وہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج اداکرسکیں۔
وزارت مذہبی امورنے سرکاری اسکیم میں کامیاب درخواست گزاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ 10جون تک اپنے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ متعلقہ بینکوں کی شاخوں میں جمع کروا دیں تاکہ ان کے حج ویزے لگائے جاسکیں۔ پاسپورٹ کی معیاد31مارچ 2015 تک ہونی چاہیے۔وزارت ذرائع کے مطابق پہلی حج پرواز 27 اگست کو روانہ ہوگی۔