متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

زلزلے کے باعث دبئی کی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات اور ایران میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی اور سسمولوجی کے مطابق ایران کے شہر قاسم صوفیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 محسوس کی گئی اور اس کے جھٹکے دبئی میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث دبئی کی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، اس موقع پر لوگوں کو کھلے مقامات پر جانے کی اپیل کی جاتی رہی اور متعدد عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی تصدیق کی۔
Load Next Story