ضابطہ اخلاقالیکشن کمیشن کااہم اجلاس27ستمبرکومتوقع
آج سے دعوت نامے بھیجے جائینگے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسزابڑھانے کی تجویز۔
ضابطہ اخلاق کی تیاری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کیساتھ الیکشن کمیشن کااہم اجلاس27ستمبرکومتوقع ہے۔
جس کے دعوت نامے آج (بدھ) سے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوںکوبھیجے جائیں گے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے سیاسی جماعتوںکے رہنماوںکے دعوت نامے ارسال کرنے کے ساتھ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی تیاری کے سلسلے میںعبوری مسودے کوحتمی شکل دی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے عیدسے قبل سیاسی جماعتوںکے ساتھ جامع ضابطہ اخلاق کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدکرنے کی تجویزدی تھی اور ممبران کمیشن پرواضح کیا تھاکہ سیاسی جماعتوںکے ساتھ ضابطہ اخلاق کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کے دعوت ناموں کیساتھ عبوری مسودہ تیار کرکے بھیجاجائے اوراس کی روشنی میں سیاسی جماعتوںکے رہنمائوںسے سفارشات مانگی جائیںگی،جس کی روشنی میںحتمی جامع ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائیگا،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کوالیکشن قوانین کاتحفظ دیا جائیگا اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میںسزاکادورانیہ بھی بڑھانے کی تجویزشامل کی گئی ہے۔