مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

ایم آئی جی 21 طیارہ معمول کی پرواز پرتھا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بیج بہارا میں گر گر تبا ہو گیا، بھارتی فضائیہ

طیارے کے تباہ ہونے کی وجوبات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، بھارتی فضائیہ۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع انن تناگ میں گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔


بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ساختہ مگ 21 لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع انن تناگ کے علاقے بیج بہارا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک رگھو بانسی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوبات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی مقبوضہ کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ کے مگ 21 لڑاکا طیارہ ایک مکان کر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی جب کہ ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا جب کہ گزشتہ 50 سال کے دوران بھارت کے 30 مگ 21 طیارے حادثوں کا شکار ہوئے جن کے نتیجے میں 170 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک اور 40 سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
Load Next Story