رنبیر کپور نے نئی فلم کیلیے گوشت کھانا اور شراب پینا چھوڑ دی
700 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اینیمل کے بعد رنبیر کپور جلد ایک اور فلم میں جلوہ گر ہوں گے
اینیمل فلم کی چھپر پھاڑ کامیابی کے بعد رنبیر کپور ایک اور نئی دھماکا فلم کے ساتھ اپنے مداحوں کا جوش بڑھانے بڑی اسکرین پر جلوہ نما ہوں گے۔
رنبیر کپور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کامیاب ہیرو اور ایک باکمال اداکار کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں۔ فلموں کے انتخاب اور کردار کے مطابق خود ڈھالنے کی صلاحیتوں کے بنا پر وہ صف اوّل کے ہیروز میں شامل ہوچکے ہیں۔
قسمت کی دیوی بھی رنبیر کپور پر کافی مہربان نظر آتی ہے۔ فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد سے تو اداکار 'پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہائی میں' کی جیتی جاگتی تصویر بن گئے ہیں۔
کامیابی کا یہ سفر یہی ختم نہیں ہوا۔ رنبیر کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم سے متعلق اپنے ایک مداح کو بتاکر ساتھی اداکاروں کو گویا چیلنج دیدیا ہے۔ نئی فلم کا نام رامائن ہوگا جس کی شوٹنگ آئندہ برس شروع ہوگی۔
اس بات کا دعویٰ رنبیر کپور کے ایک مداح نے کیا۔ جن کی ملاقات رنبیر کپور سے ایئرپورٹ پر ہوئی اور پرواز کے دوران اداکار نے اپنے مداح کو نئے پروجیکٹ سے متعلق بتایا۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''رامائن'' میں رنبیر کپور کے علاوہ پلاوی اور یش بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس فلم میں ہندو داستان 'رامائن' کو تین حصوں میں فلمایا جائے گا۔
مداح نے دعویٰ کیا کہ اس فلم کے لیے رنبیر کپور نے رام کی طرح خالص ہونے کے لیے شراب اور گوشت چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ میں فلم رامائن کی بازگشت کافی مہینوں سے سنائی دے رہی ہے تاہم اب تک اس کے حوالے سے فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔