یوکرین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 روس نوازعلیحدگی پسند ہلاک

روس نواز علیحدگی پسندوں سے دونیستک کے ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فضائی کارروائی کی جارہی ہے

جو لوگ حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، یوکرینی صدر فوٹو؛ رائٹرز/فائل

NEW YORK:
یوکرین کے مشرقی علاقے دونیستک میں سیکیورٹی فورسز اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 40 باغی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقے دونیستک میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی جھڑپ میں 40 روس نواز علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے جب کہ علیحدگی پسندوں سے دونیستک کے ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فضائی کارروائی کی جارہی ہے۔


دوسری جانب یوکرین کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا جو لوگ حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر ڈونیستک اور لوہانسک میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے 11 مئی کو ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا جس میں 80 فیصد سے زائد عوام نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
Load Next Story