مودی نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
نواز شریف سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان نے ملاقات کے دوران نریندر مودی کو دوروں کی دعوت دی،بھارتی سیکرٹری خارجہ
بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر سنگھ مودی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہا کہ سارک ممالک کے سربراہان نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے ممالک میں دوروں کی دعوت جسے نومنتخب وزیراعظم نے قبول کرلیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف بھی نومنتخب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے وزیراعظم نریندرمودی نے قبول کرلیا تاہم ابھی دورے کی تاریخ سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم نریندرمودی جب مناسب سمجھیں گے دورے کی تاریخ کا تعین کرلیا جائے گا۔