طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا اولین ترجیح ہے چوہدری نثارعلی

اگر طالبان سے مذاکرات کی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ

مذاکراتی عمل طالبان گروپوں میں آپس کی لڑائی کی وجہ سے رکا ہوا ہے،چوہدری نثار،فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج نکلے ہیں اور اسے جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج نکلے ہیں اور اس عمل کو جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اگرچہ مذاکراتی عمل طالبان گروپوں میں آپس کی لڑائی کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے علاقے میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اوروہاں جاری کارروائیاں پہلے سے کیے گئے فیصلوں کا تسلسل ہیں۔
Load Next Story