سوٹ بوٹ پہن کر ہوجاوْ تیار ڈنکی کے نئے پوسٹر کیساتھ شاہ رخ کی فینز کو دعوت

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "ڈنکی" کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے

فوٹو : فلم پوسٹر

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی میگا فلم "ڈنکی" کی ریلیز سے 7 دن قبل نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے آنے کی دعوت دی ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی" کی ریلیز میں صرف 7 دن باقی ہیں، ایسے میں اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاوْنٹ پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔

اس پوسٹر میں شاہ رخ خان سیاہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی ساتھی اداکارہ تاپسی پنوں کا دلہن کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سے ملنے کے لیے سوٹ بوٹ پہن کر ہوجاوْ تیار"۔

اداکار نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ "آپ کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں، لیکر آوْ اپنی بیوی، گرل فرینڈ یا جس سے بھی کرتے ہو پیار"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "7 دن بعد ہم آئیں گے آپ سے ملنے، ہاردی، منو اور اُس کے یار"۔








View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)






واضح رہے کہ "ڈنکی" محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے "ڈنکی" کا مطلب بتا دیا، نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "ڈنکی" کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ فلم 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story