’’شرجیل عمر اکمل اور شہزاد ہمارے پلان کا حصہ نہیں‘‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان کا تینوں کرکٹرز پر عدم اعتماد کا اظہار

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان نے احمد شہزاد، شرجیل خان اور عمر اکمل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

لاہور میں اسپانسرز سے معاہدے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے ڈائریکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹر پاکستان کرکٹ کے بڑے نام ضرور ہیں تاہم رواں سیزن میں وہ ہمارے پلان کا حصہ بہیں ہیں۔

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور شرجیل خان نے ڈومیسٹک میں پرفارمنس بھی دی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ کسی ٹیم نے ان تینوں کو منتخب نہیں کیا، یہ انہیں خود سوچنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کون سے نامور پاکستانی کرکٹرز کو فرنچائزز نے پک نہیں کیا؟


انہوں نے کہا کہ سپلمینٹری کیٹیگری میں 2 کھلاڑیوں کو جنوری میں ڈرافٹ کے ذریعے منتخب کرنا ہے، کوشش کریں گے کہ اپنے کمبینیشن کے لحاط سے ان کھلاڑیوں کا چناؤ کریں جن کے آنے سے ٹیم کی قوت میں مزید اضافہ ہو۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل! ٹیموں نے اسکواڈ مکمل کرلیے

ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) اب ایک مقبول برانڈ بن چکا ہے جس کے پرفارمر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے، جتنے بھی بڑے نام ہیں وہ اس میں کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ''میں سلیکٹر یا لیجنڈ نہیں کہ اپنے بھائیوں کو ٹیم میں شامل کرواسکوں''

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم اونر ندیم عمر نے کہا کہ اس بار بہت سوچ سمجھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، کوشش ہوگی کہ اچھی پلاننگ کے ساتھ ہر میچز کھیلیں، سرفراز احمد کی صورت میں ہمارے پاس ایک قابل کپتان موجود ہے۔
Load Next Story