بھارت سے کشمیر اوردیگر معاملات پر ہونے والی بات چیت سے قوم کو آگاہ کیا جائے چوہدری شجاعت
بھارتی سیکریٹری خارجہ کی بریفنگ اور پاکستانی حکام کی خاموشی سے لگتا ہے بھارت پوائنٹ اسکورنگ میں بازی لے گیا،صدر(ق)لیگ
مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور مودی کی ملاقات کسی ایجنڈے کے تحت نہیں ہوئی تاہم سیکریٹری خارجہ کشمیر سمیت دہشت گردی کے معاملے پر ہونے والی بات چیت سے قوم کو آگاہ کریں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف سے کہا کہ پاکستانی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے جبکہ نریندر مودی نے ملاقات میں ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس کےبعد قوم کو پتا چلنا چاہئے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو ان دونوں باتوں کا کیا جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات کسی ایجنڈے کے تحت نہیں ہوئی اور نوازشریف کو مودی سے ملاقات کے بعد اکیلے پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہئے تھی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کی بریفنگ اور پاکستانی حکام کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پوائنٹ اسکورنگ میں بازی لے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ کشمیر اور دہشت گردی کے معاملے پر ہونےوالی بات چیت سے قوم کو آگاہ کریں۔