نجی ایئر لائن کی ناقص حکمت عملی عمرہ زائرین لاہورایئر پورٹ پر رل گئے

ایئر لائن کی انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا جبکہ بچے ، بوڑھے اور خواتین شدید پریشان ہیں، عمرہ زائرین

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی ناقص حکمت عملی کے باعث عمرہ زائرین لاہور ایئر پورٹ پر رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق 150 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ تین روز سے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر موجود ہیں تاحال عمرہ کے لیے روانہ نہ ہو سکے۔ اس حوالے سے سرین ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا کہ آج دوسرا طیارہ کراچی سے منگوایا ہے جو رات 11 بجے روانہ ہوگا۔

لاہور ایئر پورٹ پر موجود عمرہ زائرین نے بتایا کہ دو دن مسلسل ائیر پورٹ پر بلوا کر سعودی عرب روانہ نہیں کیا گیا اور آج تیسرے روز مسافروں اور عمرہ زائرین کے احتجاج کے بعد آج دوسرا جہاز منگوایا گیا ہے۔


عمرہ زائرین نے مزید بتایا کہ ایئر لائن کی انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا جبکہ بچے ، بوڑھے اور خواتین شدید پریشان ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے بتایا کہ فنی خرابی کی وجہ سے پرواز روانہ نہ ہو سکی جبکہ کراچی سے دوسرا جہاز آیا ہے۔

 

 
Load Next Story