سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی سازش ناکام بنادی شہبازشریف
عام انتخابات کے لیے آر اوز اور ڈی آر اوز کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی سپریم کورٹ کی جانب سے معطلی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس ( ٹویٹر ) پر اپنے پیغام شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں رہنما ن لیگ نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنادی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ( سپریم کورٹ کے فیصلے سے ) تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ تحریک انصاف انتخابات سے بھاگ رہی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ یہ...
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آر اوز اور ڈی آر اوز کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ( 15 دسمبر ) ہی عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔