عمران خان کی تصویر میرے گھر میں لگی ہے وہ قومی ہیرو ہیں چیف الیکشن کمشنر
تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، سکندر سلطان راجا
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ''سلیبرٹی اور قومی ہیرو'' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں سے پسندیدہ پلئیر عمران خان ہیں، میرے گھر میں ان کی تصویر لگی ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کے تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے، پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔
سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں بلکل ٹھیک ہوئی ہیں، ن لیگ لاہور میں ناخوش ہے، الیکشن شیڈول تیار ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹس کے انکار کے بعد بیوروکریسی سے آراوز لیے، الیکشن کمیشن آج ہی شیڈول جاری کریگا، عملی طور پر آر اوز کی تربیت کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے لیکن سپریم کورٹ کا حکم آیا ہے تو شیڈول آج دے دیں گے۔