قاضی فائزعیسیٰ کی بیرون ملک روانگی سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

جسٹس سردار طارق مسعود کی قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

فوٹو: فائل

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ دو ہفتے کیلیے بیرون ملک جائیں گے، ان کی جگہ پر جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دو ہفتے کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔


صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کی قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود 13 دسمبر کی صبح قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

 
Load Next Story