عامر جمال ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستانی کرکٹ اسٹار بن گئے

گھر چلانے کے لیے صبح اور شام کو پرائیویٹ ٹیکسی چلاتا تھا، پیسر کا پی سی بی کے ایک انٹرویو میں انکشاف

گھر چلانے کے لیے صبح اور شام کو پرائیویٹ ٹیکسی چلاتا تھا، پیسر کا پی سی بی کے ایک انٹرویو میں انکشاف۔ فوٹو: گیٹی امیجز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستانی کرکٹ اسٹار بن گئے۔

پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کی کہانی انتہائی متاثر کن اور جدوجہد سے بھرپور ہے، انھوں نے کرکٹ کے ابتدائی ایام بہت مشکل میں گزارے، وہ اس دوران ٹیکسی بھی چلاتے رہے۔


میانوالی سے تعلق رکھنے والے بولر نے پی سی بی کے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گھر چلانے کے لیے صبح اور شام کو پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیبیو پر پانچ وکٹیں؛ عامر جمال 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

انھوں نے بتایا کہ وہ دوپہر میں کرکٹ کھیل کر اپنے کھیل میں نکھار لانے کی کوشش کرتے رہے، زیادہ حوصلہ افزائی نہ ہونے پر ایک بارکلب کرکٹ کھیلنے آسٹریلیا بھی گئے، پھر گریڈ 2 کھیلنے کی خاطر واپس آئے تو موقع نہیں مل پایا۔ مشکلات سے ہمت ہارنے کے بجائے مزید محنت کی، وہ پاکستان کے تربیتی کیمپ میں بطور نیٹ بولر بھی شامل رہے،ان کے مطابق جب پہلی بار ٹیم میں شمولیت کا سنا تو یقین نہیں آیا تھا۔
Load Next Story