ماضی کو بھول کر فلم انڈسٹری کے مستقبل پر توجہ دینی چاہئے ندیم

معیاری فلموں کا آغاز ہوچکا، نوجوان ہمارا مستقبل اور ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ندیم

معیاری فلموں کا آغاز ہوچکا، نوجوان ہمارا مستقبل اور ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ندیم فوٹو: فائل

اداکار ندیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا ماضی تو بہت اچھا رہا۔


اس دور میں پاکستان میں بہترین اور یادگار فلمیں بنیں جنھوں نے ہماری فلم اندسٹری کو دنیا بھر میں شہرت دلائی لیکن اگر ہم اس ماضی کی بات کریں جو چند سال قبل گزرا ہے وہ بہت برا گزرا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دور میں ہم نے اچھی فلمیں نہ بناکر اپنی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے اور آج اسی چند سال کے ماضی کی وجہ سے ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، بہرحال وقت تو گزر گیا۔ ماضی کو بھول کرفلم انڈسٹری کے مسقبل پرتوجہ دینی چاہیئے کیونکہ ایک بار پھر ہمیں اپنا مستقبل بہت تابناک نظر آرہا ہے۔ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں کا آغاز ہوچکا ہے، یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انھوں نے کہ اب ہمارا مستقبل ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں جن سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
Load Next Story