امیرکویت شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے
کویت کے امیر کو 2 ہفتے قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومت کویت کی جانب سے ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر کویت شیخ نواف ال احمد الصباح اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ امیر کویت کی انتقال کی خبر معمول کی نشریات روک کر دی گئی۔
کویت کے امیر کو 2 ہفتے قبل شدید علالت باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔