شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی
فلم میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے اداکار موجود ہیں
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم 'ڈنکی' کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ نے فلم میں بہت معمولی کٹ لگائے ہیں جس سے فلم کی کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 41 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے۔
'ڈنکی' محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔