حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس17جون سے شروع ہوگا سیکیورٹی پلان ترتیب
تیاریاں عروج پر،سیہون 7زون میں تقسیم ،33 سواہلکاروں تعینات کیےجائینگے، مرکزی دروازے پر 15واک تھرو گیٹ نصب کرنیکا فیصلہ
KARACHI:
حضرت عثمان مروندی ؒ عرف لعل شہباز قلندر کا 762واںعرس17جون سے شروع ہو گا۔
33 سو اہلکاروں پر مشتمل سیکیو رٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے معروف صوفی بزرگ حضرت عثمان مروندی ؒ عرف لعل شہباز قلندر کا762واں3 روزہ عرس سیہون میں17جون سے شروع ہوگا، جس کیلیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ عرس کے حوالے سے ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے سیہون کو 7 زون میں تقسیم کر دیا، جس کے لیے6 ایس پی،17 ڈی ایس پی، 50 انسپکٹر،75 ایس آئی پی، 300 اے ایس آئی سمیت کل 3300 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔
جبکہ دیگر اضلاع سے بھی 1350اہلکاروں کو طلب کیا جائے گا۔ مزار کے مین گیٹ پر 15واک تھرو گیٹ جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گئے، کنٹرول روم کو بھی فعال بنایا جائے گا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے 3 لاکھ سے زائد زائرین کی سیہون آمد متوقع ہے جن کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔
عرس کے دوران نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انڈس ہائی وے پر حادثات پر قابو پانے کے لیے موٹر وے پولیس کی مدد حاصل کی جائے گئی، محکمہ صحت کے تعاون سے تمام راستوں پر طبی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر تمام ہیوی ٹریفک بند کر دی جائے گی ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس سے تعاون کریں اور عرس کے موقع پر کوئی بھی مشکوک بیگ یا دیگر اشیا کو ہاتھ نہ لگائیں اور پولیس کو اطلاع دیں۔