نیلم منیر کا زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ پر واک کرنے کا انکشاف

ہر سال کی طرح، 2023 کے بھی "برائیڈل کیٹیور وِیک" کا میلہ لاہور میں سج گیا ہے

نیلم منیر ریمپ واک سے پہلے زخمی ہوگئیں: فوٹو : ویب ڈیسک

معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے باوجود "برائیڈل کیٹیور وِیک 2023" میں ریمپ پر واک کی۔

ہر سال کی طرح، رواں سال 2023 کے بھی "برائیڈل کیٹیور وِیک" کا میلہ لاہور میں سج گیا ہے جس میں پاکستان کی نامور شخصیات، ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا اسٹارز معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پر اپنے حُسن کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

لاہور میں جاری "برائیڈل کیٹیور وِیک 2023" میں نیلم منیر، مہوش حیات، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، جویرہ سعود، ریشم، صبا قمر، آمنہ الیاس، دورفشان سلیم، لائبہ خان، حرا مانی، ربیکا خان، ایمان علی، زویا ناصر، مومل شیخ، کومل میر، صبا فیصل، فیروز خان، زاویار نعمان، عمران اشرف، مومن ثاقب، سبحان علی، احسن خان، فلک شبیر سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان برائیڈل شو 2023؛ کبریٰ خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں

"برائیڈل کیٹیور وِیک" میں واک کے بعد نیلم منیر نے اپنے آفیشنل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی سیلفی پوسٹ کی، سیلفی میں وہ اُسی عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس میں اُنہوں نے واک کی تھی۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ "برائیڈل کیٹیور وِیک کی فائنل واک سے قبل اُن کے ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود اُنہوں نے زخمی ٹخنے کے ساتھ واک کی"۔

اداکارہ نے کہا کہ "وہ یہ پوسٹ صرف اس لیے کررہی ہیں تاکہ ہر ہم ایک کے کام اور محنت کے لیے اُس کی حوصلہ افزائی کریں"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "زندگی میں چاہے کوئی بھی مشکل آجائے، آپ کو اللہ پر بھروسہ رکھ کر آگے بڑھتے رہنا ہے، کبھی ہمت نہیں ہارنی اور ہمیشہ مضبوط رہنا ہے"۔







View this post on Instagram


A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)













 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Pendu Production (@penduproduction)


Load Next Story