پہلے نامزد مسلم امریکی جج سے ٹرمپ کے سینیٹرز کا نفرت آمیز انٹرویو ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد عدیل منگی کو صدر جوبائیڈن نے نامزد کیا تھا جس کی توثیق سینیٹ سے ہو رہی ہے

پاکستانی نژاد عدیل منگی کو صدر جوبائیڈن نے نامزد کیا تھا جس کی توثیق سینیٹ سے ہو رہی ہے، فوٹو: ویڈیو گریب

صدر جوبائیڈن کی وفاقی عدالت کے لیے پہلے پاکستانی مسلم جج عدیل منگی کی نامزدگی کی سینیٹ سے توثیق کے لیے ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے سینیٹرز نے بدتمیزی کی اور اسلام فوبک سوالات کی بچھاڑ کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں عدیل منگی کی بطور جج نامزدگی کی توثیقی مرحلے میں ریپبلکنز سینیٹرز ٹام کاٹن، ٹیڈ کروز اور جوش ہولی نے نفرت آمیز رویہ اپنایا۔

ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز کے سینیٹرز نے عدیل منگی سے نائن الیون، اسرائیل پر حماس کے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق سوالات کیے جن میں مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
Load Next Story