کراچی کتب میلے میں اتوار کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کی شرکت
بچوں کیلئے بنایا گیا فلسطین بورڈ گیم خصوصی دلچسپی کا مرکز بن گیا
ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلہ میں اتور کو شہریوں کی آمد کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ایک اندازے کے مطابق اتوارکے روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے عالمی کتب میلے میں شرکت کی۔ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ پبلشرز اور بک سیلرز نے اتوار کو کتابوں پر خصوصی رعایت بھی دی۔
نمائش میں دنیا کی تاریخ میں پہلی بار بچوں میں فلسطین سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے بورڈ گیم متعارف کرایا گیا جس میں انبیاء کی سرزمین کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ شہریوں اور طلبہ نے اس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس بورڈ گیم میں فلسطین کی سرزمین میں مدفن 13 انبیاء کرام کی جگہ میں سے کوئی شخص 4 انبیاء کرام کی مدفن کی جگہ کو پار کرلے تو بیت المقدس میں داخل ہوسکے گا۔ یہ دلچسپ گیم شہریوں کی دل چسپی کا مرکز رہا۔
عالمی کتب میلے میں آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا کہ عالمی کتب میلے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ سستی اور تمام شعبہ جات پر مبنی کتب مہیا ہوجاتی ہیں، اس نمائش کا پورے سال انتظار کرتے ہیں تاکہ بچوں اور اپنے لیے کتب لے جائیں۔
طلبہ کے لیے مختلف سرگرمیوں میں کوئز، ٹیبلو اور دیگر مقابلے جاری رہے۔ پانچ روزہ عالمی کتب میلہ کا کل بروز پیر آخری روز ہوگا۔ عالمی کتب میلے میں معذور افراد کیلئے وہیل چیئر کا بھی انتظام ہے۔ شہریوں نے شاندار انتظامات پر عالمی کتب میلے کی انتظامیہ کو سراہا۔