کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی پارہ منفی 3ریکارڈ

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع شدید سرد رہیں گے

(فوٹو : فائل)

بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے باعث کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع شدید سرد رہیں گے۔


دیگر اضلاع میں قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، ژوب میں 1، خضدار اور نوکنڈی میں 6، سبی میں 9، پسنی میں 12، تربت میں 13 ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر میں درجہ حرارت 12 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Load Next Story