دبئی میں سیکیورٹی نے شاہ رخ خان کو مداحوں سے بچالیا ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے فلم "ڈنکی" کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

"ڈنکی" کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں : فوٹو : اسکرین گریب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اُن کے سیکیورٹی گارڈز نے فلم "ڈنکی" کے تشہیری ایونٹ کے دوران مداحوں کے ہجوم سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 17 دسمبر اتوار کے روز شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم "ڈنکی" کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

"ڈنکی" کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں، اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے شاہ رخ خان نے ایونٹ میں اپنے مقبول ترین گانے "چل چھیاں چھیاں" پر بھی ڈانس کیا جسے مداحوں نے تالیوں کی گونج میں خوب انجوائے کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan Universe (@srkuniverse)




شاہ رخ خان نے ناصرف "چل چھیاں چھیاں" پر ڈانس کیا بلکہ اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم "ڈنکی" کے گانے "لُٹ پُٹ گیا" پر بھی پرفارم کیا اور مداحوں کی طرف سے داد وصول کی۔







 



 



 




View this post on Instagram


 


A post shared by Shah Rukh Khan Universe (@srkuniverse)




پرفارمنس کے بعد شاہ رخ خان نے اسٹیج کے قریب موجود مداحوں کی بڑی تعداد سے ہاتھ ملایا، اسی دوران مداحوں نے کنگ خان کا ہاتھ پکڑلیا، اداکار نے اپنی طاقت کا استعمال سے ہنستے ہوئے مداحوں سے ہاتھ چُھڑوانے کی کوشش کی لیکن مداحوں نے ہاتھ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: 'سوٹ بوٹ پہن کر ہوجاوْ تیار'، "ڈنکی" کے نئے پوسٹر کیساتھ شاہ رخ کی فینز کو دعوت

اسی دوران، شاہ رخ خان کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور اُنہوں نے شاہ رخ خان کا ہاتھ مداحوں کی گرفت سے چُھڑوایا، اداکار نے ہاتھ چُھڑوانے کے بعد مُسکراتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پھر دوبارہ اپنی فلم "ڈنکی" کی تشہیر شروع کردی تھی۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan Universe (@srkuniverse)






واضح رہے کہ "ڈنکی" محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

"ڈنکی" میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے "ڈنکی" کا مطلب بتا دیا، نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "ڈنکی" کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ فلم 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story