کراچی گیس سلینڈر دھماکے سے عمارت منہدم بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
دھماکا گیس سلینڈر کے گاڑی سے سے دکان میں منتقلی کے دوران ہوا، پولیس حکام
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گیس سلینڈر دھماکے میں ایک بچے سمیت دیگر فراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے باعث 3 منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 افراد ملبے کی زد میں آ کر جبکہ دیگر جھلسنے سے زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد 3 منزلہ عمارت گر گئی۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گیس سلینڈر پک اپ سے دکان میں رکھے جا رہے تھے کہ ایک سلینڈر پھٹا تو دکان میں رکھے دیگر سلینڈرز میں بھی دھماکے ہوئے۔

اہل علاقہ کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت کا مالک سابق کونسلر نو اسلام حقانی ہے جس کی 2 شادی شدہ بیٹیاں بھی اسی عمارت میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے علاوہ مزید دو خاندان بھی عمارت میں رہتے تھے۔