بارسلونا میں ’اوور سیز کا پیغام پاک فوج کے نام‘ سے انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد

شرکا نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور ترا ضمیر میرا ضمیر جزل عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے بلند کئے

فوٹو فائل

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا "اوورسیز کا پیغام پاک فوج کے نام " انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان جبکہ اس کی صدارت تمغہ خدمت چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسرا نے کی۔


تقریب میں شریک شرکا نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور ترا ضمیر میرا ضمیر جزل عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

شریک پاکستانیوں نے سبز ہلالی لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

تقریب میں شریک بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ شرکا ملی نغموں پر جھومتے بھی رہے۔
Load Next Story