آن لائن ڈلیوری کھانے میں سے لال بیگ نکل آیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں انہوں آن لائن ایک ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا لیکن اس میں سے مرا ہوا ایک لال بیگ نکلا۔
ہرشیتا نے ایکس پر اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ حرکت انتہائی قابلِ نفرت ہے۔ ہرشیتا نے زوماٹو (بھارت کی آن لان فوڈ ڈلیوری کمپنیوں میں سے ایک) کے ذریعے Tapri By The Corner نامی ریسٹورنٹ سے فرائیڈ رائس منگوائے تھے۔ آرڈر آنے پر جب خاتون نے فرائیڈ رائس کا ڈبہ کھولا تو اندر ایک لال بیگ مرا ہوا تھا۔
I orderd chicken fried rice in zomato from restaurent "TAPRI BY THE CORNER". I got cockroach in my food.
ہرشیتا نے ایکس پر لکھا کہ میں اپنے آرڈر سے انہتائی ناگواری ظاہر کرتی ہوں! کیونکہ یہ غیر صحت بخش ہے اور ایسی حرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ مزید برآں یہ معاملہ فوراً حل کیا جائے۔
خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر زوماٹو فوراً حرکت میں آئی اور خاتون کو رسپانس دیا جس میں کمپنی نے خاتون کے رجسٹرڈ فون نمبر اور آرڈر آئی ڈی مانگی اور شکایت کو فوری طور پر رفع کیا۔