کراچی میں دھماکوں کی اطلاع پہلے سے موجودتھی رحمن ملک
شہرمیں مزیددھماکے ہوسکتے ہیں،دھماکے کرنے والے غدار،پاکستان اوراسلام دشمن ہیں
وزیرداخلہ اے رحمن ملک نے کہاہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے بارے میں پہلے سے اطلاع تھی،مزیددھماکے ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگو اور جاری بیان میں وزیرداخلہ نے کراچی میں بم دھماکوںکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے خودکش نہیں تھے دھماکے کرنے والے غدار، پاکستان اوراسلام کے دشمن ہیں،دھماکوںکی تحقیقات کیلیے ایڈیشنل آئی جی پولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کاحکم دیاہے جس میں رینجرزاورایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل ہوںگے۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کوفرانزک شواہداکھٹے کرنے کیلیے خصوصی ٹیم فوری طورپرجائے حادثہ پربھیجنے کی ہداہت کردی۔