کراچی ڈاکوؤں کا ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار
ڈاکو لاکھوں روپے نقد، طلائی چوڑیاں، نئے موبائل فونز لوٹنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں کمی نہیں آ رہی۔ گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کر یرغمال بنا کر لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں مکان نمبر B-71 بلاک 10 ایف بی ایریا سے 3 ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے نقدی ، 8 طلائی چوڑیاں ، 2 ڈبہ پیک موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ملزمان کے گھر کے قریب آنے ، گھر میں میں داخل ہونے اور واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی۔
گھر کے مالک مسرور احمد ولد مقبول احمد نے مقدمہ الزام نمبر 534/2023 گلبرگ تھانے میں دفعہ 392/397/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرا دیا ۔ مدعی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ریٹائرڈ ڈاکٹر ہے ، 18 دسمبر 2023 کو اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود تھے جب کہ گھر کے باہر مالی کام کر رہا تھا جس کے باعث مین گیٹ کھلا ہوا تھا ۔صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر 3 نامعلوم 25 سے 30 سالہ مسلح افراد جو پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے، مین گیٹ سے اندر داخل ہوئے۔
ملزمان نے اسلحہ کے زور پر تمام گھر والوں کو کچن میں جمع کر کے الماری میں موجود ڈھائی لاکھ روپے کیش ، میری بھابی ثروت کے ہاتھوں سے 8 عدد طلائی چوڑیاں جن کی مالیت دریافت طلب ہے اور الماری میں موجود 2 عدد موبائل فونز ڈبہ پیک لُوٹ کر گھر کے باہر موجود اپنی 125 موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ہوائی فائر کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ، جس میں دیکھا گیا کہ 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے ، واردات سے قبل 3 ڈاکو گھر کے باہر کھڑے ہیں اور موقع دیکھتے ہی تینوں گھر میں گھس جاتے ہیں۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگتے ہیں تو گھر کے افراد شور مچاتے ہیں، جس پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔