فرانس کا فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودی آبادکاروں پر پابندی کا فیصلہ
امریکا اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے حملے نہ رکوانے پر اسرائیل کی مذمت کرچکے ہیں
فرانس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار کچھ انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام رہا ہے۔
اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آبادکاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔