سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں آج بھی اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 218500 روپے پر آگئی

فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2060 ڈالر پر آگئی۔


فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 218500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے کے اضافے سے 171718روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story