مسلم لیگ ن کی ایم پی اے نے تحریک انصاف کے رکن کو تھپڑ دے مارا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن وزیراعظم کے دورہ بھارت کیخلاف احتجاج کررہی تھی کہ سلمیٰ بٹ نے آصف محمود کو تھپڑ رسید کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمود کو تھپڑے دے مارا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین ایوان میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کی سیڑھیوں پر پہنچ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بھارت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پر رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ نے تحریک انصاف کے رکن آصف محمود کو تھپڑے دے مارا جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی آصف محمود کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین بھارت کے خلاف اور کشمیر کی حمایت میں احتجاج کررہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) خاتون رکن اسمبلی نے دھکے دیئے اور تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتہائی افسوس اور دکھ ہوتا کہ جس ملک میں ایسے لوگ اسمبلیوں میں بیٹھیں گے اس ملک کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم اس رویئے کے خلاف ایوان میں تحریک استحقاق لائیں گے۔ دوسری جانب سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کے دوران گالیاں دی جارہی تھیں جب کہ آصف محمود کی جانب سے ایسے ناقابل بیان نازیباں الفاظ استعمال کئے گئے جس پر انہیں تھپڑ مارا۔