شادی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی پولیس نے متعدد مہمان گرفتار کرلیے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی
جمشید کوارٹر کے علاقے جہانگیر روڈ ایک نمبر پر قائم شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 3 افراد 24 سالہ اسرار احمد ، 23 سالہ حمزہ اور 26 سالہ عبدالباسط زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
اس حوالے سے ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ فائرنگ شادی کی تقریب میں کی جارہی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شادی ہال سے کچھ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ فوری طور فائرنگ کرنے والوں کا تعین اور کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوسکا۔ اس ضمن میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
دریں اثنا مدینہ کالونی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 2 افراد ارباز احمد اور ناصر محمود کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ گرفتار ملزم ارباز کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ زندہ و استعمال شدہ راؤنڈ برآمد کر کے ہوائی فائرنگ و سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔