شراب کے نشے میں دھت بوبی دیول کا سارا نشہ گارڈ نے تھپڑ مار کر اتار دیا
کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے ایک بار میں پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں بوبی دیول بھی شریک تھے
بالی ووڈ اداکار بابی دیول کو گارڈ نے بدتمیزی پر زور دار تھپڑ رسید کرکے ان کا سارا نشہ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف فلمساز کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے ایک بار میں پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی لیکن شاید یہ پارٹی بوبی دیول کو راس نہ آئی، انہوں نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر بار کے سیکیورٹی گارڈ سے شراب لانے کا کہا تاہم گارڈ نے شراب لانے سے صاف انکار کردیا پھر کیا تھا بوبی تو آپے سے ہی باہر ہوگئے اور انہوں نے غصے میں گارڈ سے ایک بار پھر شراب لانے کا کہا جس پر اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور رسید کیا موصوف کو ایسا زناٹے دار تھپڑ کہ سارا نشہ ہی اتار دیا۔ اس کے بعد بوبی اپنی شرمندگی چھپانےکے لئے پارٹی سے ہی چلے گئے۔