انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12 پیسے کی کمی سے 282روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئے
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
معیشت میں طلب گھٹنے، عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے نئے معاہدوں سے ملک کو درپیش فنانشل گیپ کے سکڑنے اور تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12 پیسے کی کمی سے 282روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باوجود ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
پاکستان کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے مجموعی طور پر 1ارب 55کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری کے علاوہ جنوری میں آئی ایم ایف سے 700ملین ڈالر کی قسط کی منظوری کے امکانات سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔