شہید بینظیر بھٹو سے متعلق نظم بلاول بھٹو آبدیدہ ہوگئے

بلاول بھٹو کی آنسو پونچھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

بلاول بھٹو زرداری سے سوشل میڈیا صارفین نے ہمدردی کا اظہارکیا:فوٹو:اسکرین گریب

بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر جذباتی ہوگئے۔

حیدرآباد میں منعقد شیخ ایاز ادبی میلے میں پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ میلے میں شہید بینظیربھٹو کی یاد میں نظم پڑھی گئی۔

بلاول بھٹو والدہ سے متعلق نظم سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ ویڈیو میں بلاول بھٹو کو نظم سننے کے دوران باربار آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Load Next Story