صدر اور نگراں وزیر اعظم کا بلوچ مظاہرین پر اسلام آباد پولیس کے تشدد پر اظہار تشویش
دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد پولیس کے رویے کو نامناسب قرار دے دیا، گرفتار افراد کو رہا کررہے ہیں، وزیراعظم
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنما نے بلوچ مظاہرین کے خلاف اسلام آباد پولیس کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہپولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔
وزیر اعظم نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی ٹین میں موجود خواتین کو بلوچ احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کے حوالے کرنیکا حکم
اُدھر صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے تھا اور اپنے حد و اختیار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔
گورنر بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے۔ دونوں شخصٰات نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔