عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

مقامی سطح پر سونا 500 روپے فی تولہ اور 429 روپے فی 10 گرام سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم

(فوٹو: فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 72 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کم ہونے سے 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ دریں اثنا فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کم ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔
Load Next Story